دبئی: پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو (PIPEX) کا 14واں ایڈیشن دبئی میں شاندار جوش و خروش اور بھرپور عوامی دلچسپی کے ساتھ شروع ہوگیا۔ دو روزہ بین الاقوامی پراپرٹی نمائش کا انعقاد 7 اور 8 نومبر 2026 کو Crowne Plaza Deira Dubai میں کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔نمائش کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے مایہ ناز سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور معروف شخصیت شاہد آفریدی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جن کی آمد نے تقریب کی رونق میں مزید اضافہ کیا۔PIPEX دبئی میں پاکستان کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنیوں اور ڈویلپرز نے اپنے رہائشی، کمرشل اور سرمایہ کاری کے منصوبے پیش کیے۔ نمائش کے پہلے روز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے پاکستان میں اپنے گھر، پلاٹ اور سرمایہ کاری کے مواقع حاصل کرنے کے لیے مختلف ڈویلپرز سے معلومات حاصل کیں۔اس ایونٹ میں پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ ادارے فیصل ٹاؤن گروپ (Faisal Town Group) نے بھرپور شرکت کی اور ایونٹ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر اپنی نمایاں موجودگی کا اظہار کیا۔ فیصل ٹاؤن گروپ کی شرکت نے نمائش کو مزید اہمیت اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام فراہم کیا۔واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو (PIPEX) کا سفر گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے اور یہ پلیٹ فارم پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو عالمی سرمایہ کاروں اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ PIPEX اس سے قبل دبئی، ریاض، جدہ، دمام، الخبر، قطر، بحرین، عمان اور ملائیشیا سمیت مختلف بین الاقوامی مقامات پر کامیاب ایونٹس منعقد کر چکا ہے۔اس پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں محفوظ اور بہتر سرمایہ کاری کے مواقع سے روشناس کرانا، معروف ڈویلپرز اور ممکنہ خریداروں کے درمیان براہِ راست رابطے کو فروغ دینا اور پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو عالمی سطح پر متعارف کروانا ہے۔
اگلا پڑاؤ: جدہ، سعودی عرب
PIPEX دبئی کے بعد اس بین الاقوامی سیریز کا اگلا ایڈیشن سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوگا۔ 15واں ایڈیشن 29 اور 30 جنوری 2027 کو جدہ میں منعقد کیا جائے گا، جہاں پاکستان کے معروف ڈویلپرز اور سرمایہ کار ایک بار پھر ایک چھت تلے جمع ہوں گے۔Globo Asia Exhibitions LLC کی جانب سے منعقدہ PIPEX دبئی اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کو پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ سے جوڑنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔