بلونیا :چوہدری اظہر فتح پور، چوہدری اشرف ساگر اور چوہدری فضل حسین آف طاہر کی جانب سے اٹلی کے شہر سین پیترے اِن کازالے میں معروف پیزا اینڈ ڈونر کباب IL CAPIONE PIZZERIA E KEBABBERIA پر ایک شاندار پیزا پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں چوہدری یاسر عرفات ٹوپہ، ممبر ایگزیکٹو C،COBAS، چوہدری نواب خان چنڈالہ، سینئر صحافی محمد بشیر ماجرا، ممبر ایگزیکٹو باڈی پاکستان پریس کلب لندن محمد اسد نواز، حاجی محمد اصغر اور عثمان جنڈالہ سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے ایک دوسرے سے خوشگوار ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور پیزا پارٹی سے بھرپور لطف اٹھایا۔ تقریب کا ماحول دوستانہ اور خوشگوار رہا، جبکہ تمام دوستوں نے میزبانوں کی جانب سے پرتکلف دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں حاجی محمد عارف، سرپرستِ اعلیٰ انصاف دوست چنٹو، کو ان کے صاحبزادوں عثمان عارف اور ذیشان عارف ان کے نئے پیزا کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔تقریب کے شرکاء نے اس خوبصورت اور دوستانہ محفل کے انعقاد پر چوہدری اظہر فتح پور، چوہدری اشرف ساگر اور چوہدری فضل حسین آف طاہر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔