انجمن غلامان مصطفےٰ ﷺ انٹرنیشنل بریشیا اٹلی کے زیر اہتمام امجد حسین قادری کی رہائشگاہ پر ماہانہ گیارھویں شریف کا اہتمام

بریشیا : انجمن غلامان مصطفےٰ ﷺ انٹرنیشنل بریشیا اٹلی کے زیر اہتمام امجد حسین قادری کی رہائش گاہ پر عظیم الشان محفل ذکر ونعت و ماہانہ گیا رھویں شریف بسلسلہ براۓ ایصال ثواب چوہدری صوفی محمد حنیف کلاسہ مرحوم) احسن ایوب مرحوم انعقاد پذیر ہوئی۔ اس محبت رسولﷺ اور عقیدت سے سجی خوبصورت بابرکت اور روحانی محفل پاک میں فضائیں درود و سلام سے، مزین تھی۔ ثناء خواں مصطفےٰ ﷺ نے بڑی تعداد میں اپنی اپنی خوبصورت حاضری پیش کی۔ بریشیا اور گردونواح سے دوست احباب نے کثیر تعداد بھرپور شرکت کی۔ الله کریم تمام اہل محبت کو دارین کی سعادتوں سے نواز ے۔ اور دنیا و آخرت کی تمام بھلائیوں سے نوازے۔ آمین