فرانس پاک انٹرنیشنل رائیٹرز فورم کے زیر اہتمام مشاعرہ اور تقریبِ تقسیمِ ایواڈز منعقد

پیرس: فرانس پاک انٹرنیشنل رائیٹرز فورم کے سرپرست اعلی ملک محمد سعید اور بانی و صدر شاز ملک اور انکی ٹیم کی جانب سے ہوٹل رائل پیلس میں مشاعرہ اور تقریبِ تقسیمِ ایواڈز کی کامیاب تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں بہترین ادباء اور شعراء کو “سفیرِ پاکستان ادب ایوارڈ 2026 “سے نوازا گیا اور ساتھ میں مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں فرانس پیرس کے تمام شعراء نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی فرانس کے معروف بزنس مین  اور ن لیک گے چئیرمین راجہ علی اصغر نے شرکت فرمائی۔ مہمانان اعزازی میں معروف سماجی شخصیت آرگنائزر روحی بانو اور یوتھ میں ہر دلعزیز بہترین آرگنائزر جواد سکندر گوندل  نعیم چوہدری  نے شرکت فرمائی۔ پاکستانی کمیونٹی نے پروگرام میں بھرپور شرکت فرمائی اور فرانس پاک انٹرنیشنل فورم کے اس اہم قدم کو سراہا اور مشاعرے کو بہت توجہ سے سنا گیا جو کہ معروف شاعر ایاز محمود ایاز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مہمانانِ  گرامی مقبول الہی شاکر، راجہ زعفران، عظمت نصیب گل شامل تھے۔ مشاعرے کی نظامت شاز ملک نے کی اور باقی پروگرام کی کمپیئرنگ طاہرہ سحر صاحبہ نے کی۔ شعراء میں شاز ملک ،ایاز محمود ایاز، مقبول الہی شاکر، عاکف غنی ملک، عظمت نصیب گل، راجہ زعفران، عاشق رندھاوی، محمود احمد راہی، کامران سیفی وقار بخشی، طاہرہ سحر، فرحت عندلیب، اویس تُراب گوندل نے بہترین کلام سنایا اور حاضرین و سامعین سے داد وصول کی۔ بعد ازاں ایورڈز یافتگان میں ایوارڈز تقدیم کئیے گئے۔ مہمان شخصیات کو فورم کے سرپرستِ اعلی ملک سعید کی جانب سے اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ معروف پاکستان بزنس مین بزنس فورم کے چیئرمین اور ن لیگ کے چئیر مین سردار ظہور کو بھی لندن میں سٹار اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد کے ساتھ اعزازی شیلڈ پیش کی گئی جو کہ اپنی ذاتی مصروفیت اور پیرس میں موجود نہیں تھے۔ انکا ایوارڈ معروف صحافی خرم وزیر آبادی نے وصول کیا۔ معروف سماجی سیاسی ادبی شخصیات کی شرکت نے اس پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جسکے لئیے ملک سعید، شاز ملک، عاشق رندھاوی، طاہرہ سحر اور محمود احمد راہی فورم کی ٹیم نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں مہمانانِ  گرامی کی تواضع پرتکلف ظہرانے سے کی گئی۔ یوں یہ شاندار پروگرام بے شمار یادیں سمیٹے اختتام کو پہنچا۔