پی ٹی آئی گجرات کے رہنما چوہدری زبیر ٹانڈہ کی چوہدری گلزار لنگڑیال کی رہائشگاہ پر آمد، صدر PTI فرانس بننے پر مبارکباد دی

پیرس : پاکستان تحریک انصاف فرانس انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق گجرات سے پاکستان تحریک انصاف کی جانی پہچانی نظریاتی شخصیت چوہدری زبیر احمد ٹانڈہ اپنے دورہ فرانس کے دوران پی ٹی آئی فرانس کی الیکٹڈ باڈی کو مبارکباد دینے کے لیے صدر چوہدری گلزار احمد لنگڑیال کی رہائش گاہ پر آئے۔ انہوں نے چوہدری گلزار لنگڑیال، ماجد چیمہ و دیگر کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاک گروپ سپورٹس فرانس کے صدر چوہدری رخسار احمد، حاجی ابرار اعوان لہڑی سمیت پی ٹی آئی کارکن موجود تھے۔