سابق میئر محمد اسلم چوہدری کے پوتے اور آفتاب چوہدری کے صاحبزادے کونسلر ثقلین چوہدری کی شادی کی پروقار تقریب

لندن: لندن کے علاقے برینٹ بارو کونسل کے سابق میئر محمد اسلم چوہدری کے پوتے اور آفتاب چوہدری کے صاحبزادے، کونسلر ثقلین چوہدری کی شادی کی پروقار تقریب مشرقی لندن میں منعقد ہوئی، جس میں لندن اور گرد و نواح سے سیاسی، سماجی، مذہبی اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں برینٹ بارو کونسل کے موجودہ میئر عامر آغا، لیڈر آف دی کونسل محمد اصغر بٹ، پاکستان پریس کلب یوکے کے سابق صدر شیراز خان، سابق میئر اور کمیونٹی سینٹر لندن کے صدر طارق ڈار ایم بی ای، سابق میئر لوٹن طاہر ملک، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ریاض کوہمروی، سابق برطانوی پارلیمانی امیدوار بیرسٹر اظہر چوہان سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔شادی کی تقریب کے لیے ایسٹ لندن کے علاقے کا انتخاب کیا گیا تھا۔ تقریب انتہائی پُروقار اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں کشمیری اور پاکستانی ثقافت کی روایتی رسومات کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ مہمانوں میں زیادہ تر خاندان، عزیز و اقارب، قریبی دوست احباب اور دیرینہ ساتھی شامل تھے، جس کے باعث تقریب میں اپنائیت اور خاندانی رنگ نمایاں رہا۔محمد اسلم چوہدری پیشے کے اعتبار سے ایک کامیاب اکاؤنٹنٹ ہیں۔ انہوں نے برطانیہ آ کر اپنی محنت، صلاحیت اور مستقل مزاجی سے کاروبار، پیشے اور سیاست میں نمایاں مقام بنایا۔ وہ نہ صرف برطانیہ میں اپنی کمیونٹی کے لیے فعال کردار ادا کرتے رہے بلکہ اپنے آبائی ضلع کوٹلی اور علاقے کے لوگوں کی بھی بھرپور مدد اور خدمت کرتے رہے ہیں۔تقریب کے موقع پر آفتاب چوہدری نے تمام مہمانوں کی شرکت اور دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ کونسلر ثقلین چوہدری نے بھی فرداً فرداً ہر میز پر جا کر مہمانوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔شرکاء نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف خاندانوں کو قریب لاتی ہیں بلکہ برطانیہ میں پاکستانی اور کشمیری ثقافت اور روایات کو بھی زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔مجموعی طور پر کونسلر ثقلین چوہدری کی شادی کی یہ تقریب ایک یادگار، پُروقار اور خوشیوں سے بھرپور خاندانی تقریب ثابت ہوئی۔

خاص خبریں