سفیر ممتاز زہرا بلوچ سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل کی قیادت میں وفد کی ملاقات

پیرس :سفیر پاکستان برائے فرانس ممتاز زہرا بلوچ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل کی قیادت میں آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان کاروباری روابط (B2B) کو وسعت دینے اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا