پیرس:گزشتہ روز پیرس کے نواحی علاقہ لاکورنیو کے مقامی ریسٹورنٹ بھٹی مرچ مصالحہ پر جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال نے شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر ایک تعزیتی و یادگاری اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم سے کیا اور شہداء کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے برہان وانی کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کشمیر کے مسئلے کے پُرامن اور منصفانہ حل پر زور دیا۔ تقریب میں آزاد کشمیر کے سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ آنے والے تمام پارٹیوں کے سینئر رہنماوں اور پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سب کا ایک ہی بات پر زور تھا کہ پاکستانی و کشمیری ہم سب بھائی ہیں کوئی بھی عناصر ان میں نفرت ڈانے کی کوشش نہ کرے۔ ہم سب ایک ہیں اور ہمیشہ ایک ہی رہے گے۔ ان سب نے امید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی انشاءاللہ عنقریب ختم ہو جائے گی۔ آخر پر مرزا آصف جرال نے آنے والے تمام مہمانوں شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اہتمام سب کا ایک ہی نعرہ تھا۔کشمیر بنے گا پاکستان