مرزا خالد بشیر کو نئے ریسٹورنٹ LE 11 کی اوپننگ پر پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وفد کی مبارکباد

پیرس: فرانس کے نواحی علاقے ویلئیرز لابیل میں منفرد اور نئے پیزہ ریسٹورنٹ، دیسی کھانوں، ملٹی کلچرل کمیونٹی کا پسندیدہ چیز نان رول کی اوپننگ کے بعد مبارک باد کے لیے پی ٹی آئی او آئی سی یورپ کے ڈپٹی سیکرٹری یاسر قدیر کے ساتھ پی ٹی آئی فرانس کے صدر ملک عابد اور چوہدری افضال ڈھل، ابوبکر گوندل، راجہ شوکت پرویز، چوھدری منور جٹ، افضال گوندل، چوہدری اشفاق جٹ، صفدر ہاشمی، چوہدری شبیر البھدر، حاجی ابرار اعوان، لالہ برھان، راجہ طاہر سدوال کے ساتھ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی LE 11 ویلیر لا بیل میں آمد وزٹ کے ساتھ عشائیے میں کھانوں کے منفرد ذائقے کی تعریف کی۔ وفد نے مرزا خالد بشیر کو ریسٹورنٹ کی اوپننگ کی مبارکباد دی۔