سردار محمد الیاس سدھن کے پوتے اور آصف الیاس کے بیٹے برٹش پاکستانی نوجوان عمر الیاس کی دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب

ساؤتھ ہیمپٹن:برٹش پاکستانی نوجوان رشت ازدواج میں بندھ گئے۔ کمیونٹی کا دلہا اور دلہن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔ ساؤتھ ہمپٹن انگلینڈ میں مقیم پاکستان کے صوبہ پنجاب کے موضع دھمیال، ڈھوک سدھن، تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی کے رہائشی سردار محمد الیاس سدھن کے پوتے اور آصف الیاس کے بیٹے عمر الیاس کی دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب 9 اپریل 2026ء بروز جمعرات کو رائل نواب ریسٹونٹ (پیری ویل) لندن کے ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں آصف الیاس سدھن کے عزیز واقارب، دوست احباب اور عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اور دولہا عمر الیاس کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رائل نواب لندن میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کا سردار بشیر سدھن، محمد بشیر سدھن، آصف سدھن، یاسر سدھن, کاشف سدھن، محمد اسحاق، خالد محمود، عبدالوحید،عمر حسین اور فیصل اسحاق کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ وارثی صاحب نے رپورٹ کیا کہ ولیمہ ایک خوشی کا موقع ہوتا ہے۔ مجھے ایک دوست کے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کا سنہری موقع ملا۔ یہ تقریب بڑے پُروقار اور نہایت خوبصورت انداز میں منعقد کی گئی تھی۔ تقریب کا اہتمام لندن کے مشہور و معروف رائل نواب کے ہال میں کیا گیا تھا۔ جسے خوبصورت روشنیوں اور پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا اور ہر طرف خوشی کے شادیانے اور مسرت کا ماحول تھا۔ تقریب میں دولہا نہایت خوبصورت لباس میں ملبوس تھا اور اس کے چہرے پر خوشی صاف جھلک رہی تھی۔ تمام مہمانوں کی خاطر و تواضع کے لیے بہترین کھانوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ مختلف قسم کے عمدہ اور لذیذ پکوان پیش کیے گئے۔ جن سے باراتی خوب لطف اندوز ہوئے۔ دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والوں میں سلاؤ کی بزنس مین اشتیاق چوہدری، چوہدری اخلاق احمد، چوہدری صفدر حسین، چوہدری امجد عباس، چوہدری ساجد علی، خالد محمود، چوہدری حبیب اختر، سردار بشیر سدھن، جمیل خان سدھن، خلیل سدھن، وقار سدھن، خُرم اور چوہدری علی کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر تمام دوست احباب اورقریبی رشتہ دار ایک دوسرے سے مل کر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔ شادی کی تقریب کے اختتام پر دولہا میاں کے دادا جان محمد الیاس اور دولہا کے والد محترم آصف الیاس نے یہاں تشریف لانے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ دعوت ولیمہ نہ صرف ایک منفرد اور یادگار تقریب تھی بلکہ اس نے محبت اور خلوص کے جذبات کو بھی اجاگر کیا۔ اللہ تعالٰی اس نوبیاہتا نئے جوڑے کے سفر کو کامیاب بنائے۔ سدا ہنستا مسکراہتا رہے۔ آمین۔