دی ہیگ: ہالینڈ اور دیگر دنیا بھر میں اورسیز پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہر غیر ملکی پاکستان کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف کر رہا ہے۔ پاکستان نے ایران امریکہ اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کراکر صلح جوئی کی کاوشوں کو سراہ رہا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے اس کامیابی کا بھاری کریڈٹ ہماری افواج کے سپہ سالار سید عاصم منیر کی مدبرانہ صلاحیتوں کو جاتا ہے۔ پاک ڈچ کمیونٹی ایران کی عظیم فتح حکومت پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دنیا میں امن کی کاوشوں سے دنیا بھر میں پاکستان کو شاندار عزت ملنے پر اللہ پاک کا شکر ادا کر رہی ہے۔ گزشہ روز کشمیر پیس فورم نیدر لینڈز اور پاک ڈچ سینئر سٹیزن نے بھی دی ہیگ میں جشن منایا جبکہ پاکستان ایران عراق ترکی اور دیگر اسلامی ممالک کے لوگوں نے ریلیاں نکالیں جشن منائے۔ پیس پیس کی تقاریب منعقد کیں۔