پیرس : نوجوان صحافی سید شاہ زیب ارشد (نمائندہ دنیانیوز پیرس) کے والد اورسینئر صحافی ملک منیر احمد کے سمدھی الحاج سید ارشد حسین (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے گھر پر دعا کا اہتمام کیا گیا۔ پیرس کی معروف سماجی سیاسی خواتین شخصیات روحی بانو، آصفہ ہاشمی، ناصرہ عمران خان، سعدیہ مہتاب، شبانہ چوہدری نے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی.