دی ہیگ: سیدہ فاطممہ زھرہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان کمیونٹی سنٹر دی ہیگ میں پاکستان میں بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی کفالت کے سلسلے میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض چوہدری عامر یوسف نے بڑی عمدگی سے ادا کیے۔ سیدہ فاطمہ زھرہ فاؤنڈیشن کے منتظمین ڈاکٹر عقیل قریشی راجہ سجاد حیدر شاہد طالب وڑائچ چوہدری عامر یوسف نے فاؤنڈیشن کے اغراض ومقاصد اور سالہاۓ گزشتہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور عطیات کی اپیل کی۔ حسینی مشن نیدر لینڈز کے ریذیڈنٹ عالم دین مولانا اسرار حسین مسجد دار الاسلام کے خطیب مولانا طاہر محمود اشرفی سینئر صحافی سابق ممبر اوورسیز ایڈوائزری کونسل راجہ فاروق حیدر، مدیر اعلی روشنی حاجی جاوید عظیمی عدنان چوہدری میاں عاصم محمود صدر پاکستان اسلامک سنٹر دی ہیگ، رضوان ملک اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ بارگائے رسالت میں حاجی چوہدری محمد سعید مہر بلبل باغ رسالت حاجی محمد صادق بٹ نے نعتیہ گلدستے بحضور رسالت مآب پیش کیے۔ میاں محمد ظفر برنالی نے صوفیانہ کلام پیش کیا ہال میں موجود پاکستانیوں نے بڑے مختصر وقت میں تقریبا 60 ہزار یورو کے عطیات بڑے جوش خروش سے پیش کیے اور آئندہ بھی تعاون کا یقین دلایا۔ چوہدری عامر یوسف نے علمائے اکرام اور رضوان ملک اور نوجوانوں چاند ملک راجہ سلیمان حیدر فرقان یوسف فرمان ملک جمال ملک اور دیگر تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے احتتام پر انتظامیہ کی جانب سے شرکائے محفل کو ڈنر دیا گیا۔ ہالینڈ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑے مذہبی ہمدردی کے جذبے سے تقریب کو کامیاب بنایا۔ یہ تقریب دی ہیگ میں پاکستانی کمیونٹی کی یادگار تقریب تھی۔