آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیاپاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی سیریز کے تمام مقابلے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 11 مارچ کو، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گایہ گزشتہ برس جولائی کے بعد پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کا دوسرا دورہ ہوگا جولائی میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔