ہوسٹیج ریسکیو ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ایس ایس یو سواٹ ٹیم نے چیلنج صرف ایک منٹ 15سیکنڈز میں مکمل کرلیا جبکہ بھارتی نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی)نے چیلنج ایک منٹ 29 سیکنڈز میں مکمل کیاڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز مقصود میمن کے مطابق مقابلے میں پاکستان کی ایس ایس یو اور پنجاب پولیس سمیت 52 ممالک کی 118 سواٹ ٹیمیں شریک ہوئیں ایس ایس یو سندھ پولیس کی سواٹ ٹیم کو یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے مقابلے میں بھارتی ٹیم پر واضح برتری سندھ پولیس کی ٹیم نے یرغمالیوں کو بھارتی ٹیم سے پہلے بازیاب کرایامقصود میمن نے بتایا کہ پاکستانی ایس ایس یو سواٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم پر واضح برتری ثابت کردی یو اے ای سواٹ چیلنج دنیا کے مشکل ترین ٹیکٹیکل مقابلوں میں شمار ہوتا ہے۔