ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے بارش کے باعث 11 اوورز فی اننگز تک محدود میچ میں ٹاس جیت کر تھائی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ تھائی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔ نناپت کونچراؤنکائی 49 رنز بناکر نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء نے 2 جبکہ نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔ عالمینقشے دیکھیںپاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف دو گیندوں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شوال ذوالفقار 25، کپتان فاطمہ ثناء 21، گل فیروزہ 16 اور طوبیٰ حسن 13 رنز بناکر نمایاں رہیں۔