رونالڈو کے کیریئر گولز کی تعداد 967 تک پہنچ گئی‘ انکے اسلام قبول کرنیکی خبریں دنیا بھر میں زیر گردش

پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے سعودی کلب النصر کو النجمہ کے خلاف 2-5 سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا اس میچ میں رونالڈو نے دو گول اسکور کیے میچ میں رونالڈو کی کارکردگی سے زیادہ ایک خاص لمحہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا، جب انہوں نے پینلٹی پر گول کرنے سے پہلے ’بسم اللہ‘ کہاانہوں نے 56ویں منٹ میں پینلٹی کے ذریعے گول کر کے اسکور 2-3 کردیا، بعد ازاں 73ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے ٹیم کی برتری 2-4 کردی دسمبر 2025 میں مسلسل تیسری مرتبہ مشرق وسطیٰ کے بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد اپنی تقریر کے دوران بھی انہوں نے ایک ہزار گول مکمل کرنے کے لیے ’انشااللہ‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔