پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج پہلی مرتبہ جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی تاریخی مقابلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 3 میچز میں سے ایک میں فتح، ایک میں شکست اور ایک بارش کی نذر ہونے کے باعث 3 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے اب تک کھیلے گئے دونوں میچز میں راولپنڈی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔