کنڈیشز کے مطابق کھیلیں گے تو مطلوبہ نتائج ملیں گے‘عمدہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلنی چاہیے: اظہر علی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے فیلڈنگ کوچ اظہر علی نے پی ایس ایل 11 کے حوالے سے اچھی توقعات وابستہ کرلیں لاہور کے مقابلے میں کراچی کا موسم زیادہ بہتر ہے، ہم کنڈیشز کے مطابق کھیلیں گے تو مطلوبہ نتائج ملیں گے لیگ میں کسی فرنچائز کے ساتھ کام کرنے کا پہلا تجربہ ہے، اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا نوجوان کھلاڑیوں کے لیے پی ایس ایل بہت اہم ہے، مگر ہر فارمیٹ کو عزت دینا ضروری ہے کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز کھیل ہوتا ہے، صورتحال کے مطابق کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔