پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹی نریمان انصاری کے سابق سسرال والوں کے رویے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کئی دردناک انکشافات کر دیے۔بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ وی لاگ میں بتایا کہ ان کی بیٹی نے سسرال والوں کی بھرپور خدمت کی لیکن علیحدگی کے بعد انہوں نے نریمان اور ان کے بچوں کی خیریت تک دریافت نہیں کی۔اداکارہ نے کہا کہ نریمان نے اپنی ساس اور نندوں کا خیال رکھا، انہیں کینیڈا بلایا اور ہمیشہ عزت دی لیکن بدلے میں انہیں محبت اور ہمدردی نہیں ملی۔بشریٰ انصاری نے سوال اٹھایا کہ بیٹے کی باتوں میں آکر کوئی اپنے ہی پوتے پوتیوں سے اتنا بے حس کیسے ہو سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات اپنی جگہ، لیکن بزرگوں کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ نریمان ایک سنگل مدر کی حیثیت سے مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں، وہ ہمیشہ سے ہی سنگل مدر ہی تھیں کیونکہ شادی ہونے کے بعد بھی ان کا سابق شوہر گھر کے اخراجات میں حصہ نہیں لیتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بیٹی اور داماد دونوں کو انہوں نے ہی گھر لے کر دیا تھا اور اس کا داماد نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔