سال2026 کے شاندار مکمل چاند گرہن کی تصاویر منظر عام پر آتے ہی انٹرنیٹ پرتیزی سے وائرل ہو گئیں سال رواں کا پہلا مکمل چاند گرہن دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں آسمان پر ابھرنے والے سرخ رنگ کے چاند نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا اس فلکیاتی منظر کو عام طور پر بلڈ مون کہا جاتا ہے دنیا کے کئی ممالک، خصوصاًجاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں شائقینِ فلکیات نے شام کے وقت اس نظارے کا مشاہدہ کیا دوسری جانب شمالی اور جنوبی امریکہ کے بیشتر حصوں میں یا تو چاند غروب ہو چکا تھا یا گرہن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا تھایہ دلکش منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب چاند زمین کے مکمل سائے (امبرا) میں داخل ہوا۔ اس مرحلے میں سورج کی روشنی براہ راست چاند تک نہیں پہنچتی بلکہ زمین کے گرد سے مڑ کر آنے والی سرخی مائل شعاعیں چاند کو گہرے سرخ رنگ میں بدل دیتی ہیںماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس طرح کے گرہن نہ صرف سائنسی اہمیت رکھتے ہیں بلکہ عوام میں خلائی مظاہر کے بارے میں دلچسپی بھی بڑھاتے ہیں اور 2026 کا یہ ”بلڈ مون“ طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گاماہرین کے مطابق مکمل چاند گرہن اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان سیدھی لائن میں آ جاتی ہے اور چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جاتا ہے۔ جبکہ جزوی چاند گرہن میں چاند کا صرف ایک حصہ سائے میں داخل ہوتا ہے۔