پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکس کی سروسز ڈاﺅن‘ صارفین سخت پریشان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سابقہ ٹویٹر اور موجودہ ایکس سروسز ڈاﺅن ہونے سے سوشل میڈیا صارفین کوسنگین مشکلات کا سامنا اور پریشانی دیکھنا پڑ گئی ‘ آن لائن سروسز کی نگرانی کرنے والے ادارے ڈا¶ن ڈیٹیکٹر کے مطابق پیر کے روز ’ایکس‘ کے ہزاروں صارفین نے سروس کے استعمال میں مسائل کی شکایت کی ایکس کی سروسز امریکہ، برطانیہ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں متاثر ہوئیں، ہزاروں صارفین نے شکایات کی بنیاد پر اس بندش کی تصدیق کی ایکس‘ انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس عارضی بندش کی وجہ یا کسی تبصرے کا جواب نہیں دیا گیا گزشتہ ماہ بھی ’ایکس‘ کو دو مرتبہ عارضی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے 13 اور 16 جنوری کو دنیا بھر میں ہزاروں صارفین متاثر ہوئے تھے پاکستان میں بھی شام 6 بج کر 42 منٹ کے قریب ’ایکس‘ کی اچانک بندش رپورٹ ہوئی جس کی وجہ سے صارفین کو اپنی فیڈ لوڈ کرنے، لاگ ان کرنے اور نوٹیفیکیشنز دیکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔