چاند پر 60 سال قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والے ایک سوویت خلائی جہاز کی قسمت کا معمہ شاید بالآخر حل ہو گیا ہے 1966 میں ل±ونا 9 کی اچانک گمشدگی نے سائنس دانوں کو حیران و پریشان کر دیا تھا، حالانکہ اس نے چاند کی سطح پر انسان کی بنائی ہوئی کسی شے کی پہلی نرم لینڈنگ کا تاریخی کارنامہ انجام دیا تھایہ مشن کامیاب قرار پایا اور اس نے چاند کی حیرت انگیز تصاویر زمین پر ارسال کیں۔ تاہم، کچھ ہی عرصے بعد لینڈر غیر فعال ہو گیا اور پراسرار طور پر لاپتا ہو گیالینڈر کے ناکارہ ہو کر لاپتا ہونے کے فوراً بعد اس کی کہانی ایک معمہ بن گئی خوش قسمتی سے یہ بغیر انسان کے بھیجا گیا مشن تھا۔ پہلی انسانی لینڈنگ تین سال بعد ناسا کے خلا باز بیل آرمسٹرانگ اور بز آلڈرن نے کامیابی سے مکمل کی تاہم، لونا 9 چاند سے متعلق سمجھ بوجھ میں ایک بنیادی سنگِ میل ثابت ہواروبوٹ کی بیٹریاں صرف 75 گھنٹے تک ساتھ دینے کی سکت رکھتی تھیں، اس لیے طے تھا کہ وہ بالآخر خلائی ملبہ بن کر رہ جائے گا۔مگر اس کا اصل مقام ایک پراسرار راز بن گیا۔