دنیا بھر میں نئی ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے‘ پاکستان میں بھی اس کا استعمال شروع کر دیاگیا

نئی ٹیکنالوجی کی بدولت انٹرنیٹ پہلے سے کہیں زیادہ تیز، کالز زیادہ واضح اور کنکشن زیادہ مستحکم ہو جاتا ہے۔ لیکن ماہرین کے مطابق زیادہ تر لوگ اپنے 5G سپورٹڈ فون یا ٹیبلٹ سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا پا رہے، کیونکہ اکثر ڈیوائسز میں یہ فیچر پہلے سے بند ہوتا ہے اچھی بات یہ ہے کہ 5G کو آن کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ صرف چند سادہ سیٹنگز تبدیل کرکے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اسے فعال کیا جا سکتا ہے آئی پیڈ صارفین بھی تقریباً یہی طریقہ استعمال کریں، بس مینو میں معمولی فرق ہو سکتا ہے سیٹنگز میں جا کر سیلولر کے اندر ڈیٹا آپشنز میں 5جی آٹو منتخب کرنے سے ڈیوائس تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے تیار ہو جاتی ہے اینڈرائیڈ فونز میں مختلف کمپنیوں کی وجہ سے سیٹنگز کا انداز تھوڑا مختلف ہوسکتا ہے، مگر بنیادی طریقہ ایک جیسا ہی ہوتا ہے عام طور پر سیٹنگز میں جا کر ”کنکشنز“ یا ”نیٹ ورک“ کے حصے میں ”موبائل نیٹ ورکس“ کے اندر جا کر 5جی کو آن کیا جا سکتا ہے آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے چیک کریں کہ وہ 5G کوریج والے علاقے میں ہیںاس کے بعد سیٹنگز میں جا کر سیلولر کے اندر ”سیلولر ڈیٹا آپشنز“ میں جائیں اور ”وائس اینڈ ڈیٹا“ میں ’5جی آٹو‘ یا ’5جی آن‘ منتخب کرلیں ماہرین کے مطابق ’5جی آٹو‘ بہتر آپشن ہے، کیونکہ یہ بیٹری بچانے کے لیے خودکار طریقے سے نیٹ ورک تبدیل کرتا رہتا ہے البتہ کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ 5جی صرف ان علاقوں میں کام کرے گا جہاں اس کی سروس موجود ہو۔ اس کے علاوہ آپ کا سم کارڈ اور موبائل پیکج بھی 5جی کے مطابق ہونا چاہیے۔ اگر پھر بھی مسئلہ آئے تو نیٹ ورک سیٹنگز ری سیٹ کرنے سے اکثر مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

خاص خبریں