بازار میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

لاہور پولیس نے بازار میں خریداری کیلیے آئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے والے ملزم کو چند گھٹوں میں گرفتار کرلیا
ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز کامران نے نوٹس لیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی جس کے بعد پولیس نے دیگر کیمروں سے فوٹیج نکال کر ملزم کو شناخت کیا اور پھر اُسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیاداتا دربار میں خریداری کیلیے آئی ہوئی خاتون کے ساتھ ملزم نے نازیبا حرکات کیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی اس حوالے سے ایس پی سی ٹی نے بتایا کہ داتا دربار پولیس نے کاروائی کرتے ملزم ارسلان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا، اوباش ملزم نے خریداری کرتی خاتون کے ساتھ فحش حرکت کی اور فرار ہو گیاایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے