ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلقہ زیر التواءدرخواستوں کا جائزہ لیا گیااجلاس میں ضلع بھر سے مجموعی طور پر 35 کیسز زیر غور آئے جن کا تعلق تحصیل گجرات، کھاریاں اور سرائے عالمگیر سے تھا تفصیلی سماعت اور متعلقہ محکموں کی بریفنگ کے بعد 13 کیسز کو موقع پر نمٹا دیا گیا جبکہ دیگر پر پیش رفت کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر، متعلقہ محکموں کے افسران اور ضلعی پولیس کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔