سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل

سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، سابق وزیر آزاد جموں کشمیر مشتاق منہاس، مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے صدر رانا غلام قادر، سابق سینٹر چودھری تنویر نے بھی پروگرام میں شرکت کی سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیاسابق ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر راجہ مجاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ، راجہ امتیاز نے سب کو 2006ءمیں اکھٹا کیا تھا تو ہم نے سیٹ جیتی تھی، اختلاف کی وجہ راجہ امتیاز کو نظر انداز کرنا تھا آج دوبارہ ہم اس پلیٹ فارم پر یعنی مسلم لیگ ن میں واپس آرہے ہیں، انشائاللّٰہ اب ماضی کی طرح آزاد جموں کشمیر کو مضبوط کریں گے اور انتخابات میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں گے۔