گجرات: پبی جنگل کھاریاں کے نزدیک دو ٹرکوں کے حادثہ میں دو آدمی شدید زخمی ہو گئے ‘ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق چڑھائی کے دوران ایک ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث وہ بے قابو ہو کر پیچھے کی جانب ریورس ہوگیا اور عقب سے آنے والے دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔حادثے کے وقت متاثرہ ٹرک میں دو افراد 1۔محمد پرویز ولد محمد عرفان عمر 46 سال، 2۔ظہیر عباس ولد محمد سعید عمر 28 سال، مانسہرہ خیبرپختونخوا کے رہائشی سوار تھے جو فرنٹ کیبن کے اندر دب جانے کے سبب پھنس گئے تھے ریسکیو عملہ نے فوری طور پر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکٹرک ونچ اور کروبار کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تقریباً 30 منٹ کی مسلسل جدوجہد کے بعد دونوں متاثرین کو باہر نکال لیا گیا دونوں افراد شدید کرش انجریز کا شکار اور بے ہوش حالت میں تھے ریسکیو عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے دونوں متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں منتقل کیا، جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے معائنہ کے بعد دونوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ریسکیو آپریشن کے دوران موٹروے پولیس بھی موقع پر موجود رہی اور ضروری قانونی و حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا۔