پیرس :سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے پیرس میں 3 سے 5 نومبر تک منعقد ہونے والی ’ایکسپو پروٹیکشن 2026‘ (ExpoProtection 2026) میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش پاکستانی کمپنیوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جہاں وہ ’پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ‘ (PPE)، کام کی جگہ پر صحت و تحفظ اور متعلقہ شعبوں میں اپنی مصنوعات، صلاحیتوں اور مہارتوں کی نمائش کر سکتی ہیں، نیز بین الاقوامی خریداروں سے رابطہ قائم کر کے کاروبار کے نئے مواقع تلاش کر سکتی ہیں۔