گجرات:ظہور پیلس کے قریب نامعلوم افراد کا چھریوں سے حملہ‘ ایک شخص شدید زخمی

چوہدری ظہور پیلس کے قریب ایک شخص کو دو نامعلوم افرا دنے چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کالر کے مطابق ظہور پیلس گجرات کے نزدیک ایک آدمی کو نامعلوم دو آدمیوں نے چھری کے وار کرکے زخمی کر دیا ہے ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم نے فوری امدادی ٹیم کو جائے وقوعہ کیطرف روانہ کیا ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک چنگچی رکشہ پر تین لوگ سفر کر رہا تھے کہ ان میں سے دو نامعلوم افراد نے ایک آدمی افتخار حسین ولد غلام حسین عمر 49 سال سکنہ پھالیہ کو دونوں بازو سر اور ہاتھ پہ چھری سے وار کر کے زخمی کر دیا تھا متاثرہ شخص ہوش میں تھا جس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

خاص خبریں