کراچی میں جماعت اسلامی کے کارکنان پر پولیس کا لاٹھی چارج ‘ ملک بھر میں مظاہرے

گجرات:شمالی پنجاب کراچی کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے‘ کراچی میں پر امن کارکنان کیساتھ ریاستی غنڈہ گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب نے کراچی کے پرامن کارکنان پر تشدد ، لاٹھی چارج ، شیلنگ ، ناحق گرفتاریوں اور دوران قید پولیس کی جانب سے کارکنان پر بہیمانہ تشدد کےخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا ڈاکٹر طا رق سلیم نے کہا کہ سندھ حکومت ‘ کراچی انتظامیہ اور پولیس کے ذریعے ریاست گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ‘ تعلیم ، امن ، روزگار ، ترقی ، خوشحالی ، پانی ، جان و مال کا تحفظ اور بنیادی سہولیات کراچی کی عوام کا بنیادی حق ہے جماعت اسلامی پنجاب اس کی عوام اور کارکنان کراچی کے نوجوانوں ، بزرگوں اور کراچی جماعت کے کندھے کے ساتھ کندھا لگا کر کھڑے ہیں۔

خاص خبریں