ٹریفک حادثے میں جلالپور جٹاں کا رہائشی محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا

گجرات:ٹریفک حادثے میں جلالپور جٹاں کا رہائشی محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا‘تفصیلات کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم میں 12:29 پر کال موصول ہوئی، کالر کے مطابق شاہ بھولا سٹاپ جلال پور جٹاں روڈ کے نزدیک حادثہ میں ایک آدمی زخمی ہو گیا ہے ریسکیو کنٹرول روم نے فوری امدادی ٹیم کو جائے وقوعہ کیطرف روانہ کیا ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک آدمی محمد عامر ولد محمد صدیق عمر 46 سال سکنہ محلہ فاروق پارک جلال پور جٹاں جوکہ موٹرسائیکل پر جلالپور جٹاں سے گجرات کی طرف جا رہا تھا کہ شاہ بھولا کے پاس بوٹرن لے رہا تھا کہ اچانک ایک کار جو کہ گجرات سے جلالپور جٹاں کی طرف جا رہی تھی سے ٹکرا گیا اور ہیڈ انجری ہو گئی۔ جس کی وجہ سے متاثرہ آدمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی وفات پا گیا۔ پولیس اور لواحقین کے کہنے پر ڈیڈ باڈی کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال شفٹ کر دیا ہے۔

خاص خبریں