الخدمت فاﺅنڈیشن گجرات کا چیئرٹی ڈنر‘22کروڑ15 لاکھ کے عطیات کی بارش

گجرات:الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع گجرات کے زیر اہتمام چیرٹی ڈنر کا انعقاد صغیر کیسل مارکی میں کیا گیا جس میں شہر کی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات اور حلقہ خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع گجرات کی چیرٹی ڈنر تقریب میں مخیر حضرات نے عطیات کی بارش کر اور ریکارڈ 22 کروڑ 15 لاکھ سے زائد کے عطیات الخدمت فاو¿نڈیشن کو دئیے، انیوالے تمام مہمانوں کو صدر الخدمت فاو¿نڈیشن ڈاکٹر خالد محمود ثاقب، راجہ ساجد شریف، حاجی اسلم جاوید سمیت دیگر الخدمت ٹیم نے کیا تمام مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور مولانا مودودی کی کتاب دینیات اور دیگر لٹریچر کے ہینڈ بیگ دیئے، تقریب میں نائب صدر الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص، صدر الخدمت فاو¿نڈیشن پنجاب رضوان احمد، امیر صوبہ پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، امیر ضلع جماعت اسلامی اور سرپرست الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع گجرات چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ، ضیغم مغیرہ نے خصوصی شرکت کی، چیرٹی ڈنر تقریب میں علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی چیرٹی ڈنر میں شرکاءنے الخدمت فاو¿نڈیشن کی انسانیت دوست خدمات کو سراہتے ہوئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران فلاحی منصوبوں، یتیم بچوں کی کفالت، تعلیمی معاونت اور صحت کی سہولیات کی فراہمی جیسے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔صدر الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع گجرات ڈاکٹر خالد محمود ثاقب نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔الخدمت فاو¿نڈیشن معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کے لیے دن رات کوشاں ہے اور عوام کے تعاون سے خدمتِ انسانیت کے اس عظیم مشن کو مسلسل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ چیرٹی ڈنر میں شریک معززین نے فاو¿نڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاءنے اس فلاحی کاوش کو معاشرے کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تقلید اقدام قرار دیا۔

خاص خبریں