گجرات پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کیلئے وفود کی آمد‘ پرتپاک استقبال

گجرات: کاروباری شخصیات بلال طارق بٹ اور ملک احسان گجرات پریس کلب میں نومنتخب صدر سید نوید شاہ ، جنرل سیکرٹری محمد داﺅد شفیع اور کابینہ کو مبارکباد دینے تشریف لائے ، گجرات پریس کلب آمد پر نومنتخب کابینہ اور ممبران نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا ، بلال طارق بٹ اور ملک احسان نے نومنتخب صدر سید نوید شاہ ، سینئر نائب صدر رانا شہزاد احمد ، نائب صدر شاہد اقبال ، جنرل سیکرٹری محمد داﺅد شفیع ، جوائنٹ سیکرٹری عامر بیگ مرزا ، سیکرٹری فنانس مرزا محمد یونس ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شہزاد احمد بٹ ، سیکرٹری تقریبات نعیم عظمت کپور ، سیکرٹری سپورٹس مرزا اویس بیگ ، سیکرٹری لائبریری سیف اللہ طاہر اور ممبران مجلس عاملہ عاطف ایوب بٹ ، رانا نذیر ، ظہیر مرزا ، محسن بشیر اور رانا عبدالرﺅف خالد کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، مہمانوں نے گجرات پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو گلدستے بھی پیش کیے ، اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہد بشیر کمبوہ ، سینئر صحافی نوازش علی نوازش اور مرزا شاکر بیگ بھی موجود تھے ، نومنتخب صدر سید نوید شاہ نے گجرات پریس کلب آمد اور خوشیوں میں شامل ہونے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

خاص خبریں