مریم نواز نے میری سفارش پر گجرات کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں: شافع حسین

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے مکبر یونیورسٹی کی بڑی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج میرے شہر میں پرائیویٹ سیکٹر کی ایک معیاری درسگاہ کا قیام عمل میں آ رہا ہے جس پر میں چیرمین افتخار احمد چیمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس یونیورسٹی کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری ظہور الہی شہید اور چوہدری شجاعت حسین نے تمام عمر خدمت اور روا داری کی سیاست کی ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا اور کبھی کمیشن کرپشن اور قبضہ گروپوں کی حمایت نہیں کی الحمد میں اور میرا چھوٹا بھائی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اپنے دادا اور والد کی رواداری کی سیاست کو لے کر چل رہے ہیں آج اتنے بڑے اجتماع میں چوہدری ظہور الہی شہید کا ذکر سن کر فخر محسوس کر رہا ہوں ان کا کہنا تھا کہ اقتدا ر میں آنے کے بعد ہم نے نو کمیشن نو کرپشن کو ماٹو بنایا اور الحمد للہ آج گجرات میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے کوئی ان میں کرپشن کمیشن ثابت نہیں کر سکتا لیکن آپ جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے دور میں کس طرح گجرات کے وسائل کو لوٹا گیا چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میری سفارش پر گجرات کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے جاری کیے ہیں سروس موڑ اوور ہیڈ برج کی تعمیر کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا اور محکمہ ریلوے کے این او سی رکے ہوئے تھے کلیر ہو گئے ہیں رحمان شہید روڈ بھی تکمیل کے قریب تر پہنچ چکی ہے اسی طرح سیوریج نطام کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا جو لوگ دعویدار ہیں کہ انہوں نے گجرات کو ڈویژن بنایا وہ بتائیں وہ گجرات میں واسا کیوں نہ لا سکے، وہ سروس موڑ اوور ہیڈ برج کیوں مکمل نہ کر سکے چوہدری شافع حسین نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ اگر عام انتخابات میں پی ٹی آئی دھاندلی نہ کرتی تو میرے ووٹ پچاس ہزار سے بھی زیادہ نکلنے تھے

خاص خبریں