تارکین وطن ہمارا فخر :پاکستانی معیشت کی مضبوطی میں انکا کردار مثالی ہے: پرویز الٰہی

مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی سے ممتاز اوورسیز رہنما چودھری ہارون خالد وڑائچ آف سپین ، چودھری گوہر علی وڑائچ ، چودھری فیصل عنایت وڑائچ اور چودھری شمیر حیدر وڑائچ آف سپین نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری پرویز الٰہی کی خیریت دریافت کی ۔ چودھری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر ہیں گجرات سے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں جو پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں بہت اہم رول ادا کر رہے ہیں اوورسیز بیرون ملک پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پاکستان کی ترقی میں پیش پیش ہیں۔ چودھری ہارون خالد وڑائچ نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ آپ نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو عزت دی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانی آپ سے والہانہ محبت رکھتے ہیں ۔ چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی نے حق اور سچ کا ساتھ دے کر گجرات کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی نے ہر ظلم کا ڈٹ کر سامنا کیا لیکن عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کیے جس پر گجرات سمیت پوری دنیا میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی آپ کی جرات اور بہادری پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

خاص خبریں