ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرنے چارج سنبھال لیا

خوشاب(نمائندہ خصوصی) آج سے میں نے باقاعدہ طور پر ڈپٹی کمشنر خوشاب کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ضلع خوشاب کی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود میرے لیے اعزاز اور ذمہ داری دونوں ہے۔میری پوری کوشش ہوگی کہ ضلع میں عوامی مسائل کا بروقت حل، عوامی خدمات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں میں شفافیت کو ترجیح دی جائے۔ میں چاہتا ہوں کہ شہریوں کے مسائل براہِ راست سنے جائیں اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔میرا دفتر آپ سب کے لیے ہمیشہ کھلا ہے، اور میں آپ کے تعاون، رہنمائی اور اعتماد کے ساتھ ضلع خوشاب کو ترقی کی نئی راہوں پر لے جانے کا خواہاں ہوں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔