ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیموں کی ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس سرگرمی

گجرات: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس سرگرمی انجام دی۔ سرویلنس کے دوران 4 مقامات پر ڈینگی لاروا مثبت پایا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق ان مقامات پر فوری طور پر کیس ریسپانس اسپرے سرگرمی ایس او پیز کے مطابق مکمل کر لی گئی ہے تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

سی ڈی سی آفیسر/اسسٹنٹ انٹومولوجسٹ نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس اور اسپرے سرگرمیاں مسلسل جاری رہیں گی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں اور اطراف میں پانی کے ذخائر ختم کریں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جا سکے۔

خاص خبریں