چوہدری شکیل گجر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بارسلونا میں پرتکلف تقریب، دوست احباب کی بھرپور شرکت

گجرات(فرقان شاہد سے)ممتاز اوورسیز پاکستانی چوہدری شکیل گجر آف سپین کے ہاں چاند سے بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں چوہدری شکیل گجر اور چوہدری جلیل گجر کی طرف سے بارسلونا دیسی ڈھابہ پر پر تکلف گرینڈ پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری آصف گجر‘ چوہدری علی گجر‘ چوہدری عدنان‘ چوہدری اسامہ‘ چوہدری زین‘ چوہدری اعجاز خان‘ چوہدری عبد الہادی‘ حافظ مدثر‘سلطان میلو‘ حسن میلو‘ حاشر میلو‘ چوہدری منور دتیوال‘ رفاقت دتیوال‘ طاہر ناصر‘ شفقت محمود‘ علی حسن‘ شفقت چاند‘ امیر حمزہ سمیت کثیر تعداد نے دوست احباب نے شرکت کی اور چوہدری شکیل گجر کو مبارکباد اور نومولود بچے کی لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محفل خوشی اور مسرت کے جذبات سے بھرپور رہی۔ تقریب کے میزبان چوہدری جلیل گجر اور چوہدری شکیل گجر نے تمام مہمانوں کی آمد اور خوشی میں شریک ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولاد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے اور بیٹے کی پیدائش پر وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

خاص خبریں