ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے شہریوں کے مسائل، شکایات اور درخواستوں کی براہِ راست سماعت کے لیے اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے شہریوں کے مسائل کو توجہ سے سنا اور ان کے فوری ازالے، میرٹ پر داد رسی اور قانون کے مطابق کارروائی کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او گجرات نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے اور انہیں انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔