ناسا کا وائجر 1 ایک نوری دن کا فاصلہ طے کرنے کے تاریخی سنگِ میل کے قریب

ناسا کا خلائی جہاز وائجر 1 تقریباً نصف صدی قبل خلا میں روانہ کیے جانے کے بعد سے مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ یہ زمین سے سب سے زیادہ فاصلے پر موجود انسان کا بنائی ہوئی خلائی شے ہے اور خلائی تحقیق کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرنے کے قریب ہے۔تازہ ترین تفصیلات کے مطابق سائنس دان پُر امید ہیں کہ 18 نومبر 2026 کو وائجر 1 زمین سے تقریباً 25 ارب 90 کروڑ کلومیٹر دور ہوگا۔ اس طرح اس کا زمین سے فاصلہ ایک نوری دن کے برابر ہو جائے گا۔آسان الفاظ میں ایک نوری دن سے مراد وہ فاصلہ ہے جو روشنی 24 گھنٹوں میں طے کرتی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اگر اس وقت زمین سے وائجر 1 کی جانب ریڈیو سگنل بھیجا جائے تو اسے خلائی جہاز تک پہنچنے میں تقریباً 24 گھنٹے لگیں گے جبکہ وائجر 1 کی جانب سے بھیجا گیا جوابی سگنل واپس زمین تک پہنچنے میں مزید 24 گھنٹے لے گا۔یوں زمین سے بھیجا گیا پیغام اور اس کا جواب موصول ہونے میں مجموعی طور پر تقریباً 48 گھنٹے لگیں گے۔

خاص خبریں