ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او کمپلیکس میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن حافظ امتیاز احمد، ڈی ایس پی صاحبان، انچارج برانچز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔افسران نے ڈی پی او گجرات اختر فاروق کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں پرتپاک انداز میں الوداع کیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن حافظ امتیاز احمد اور دیگر افسران نے کہا کہ ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے انتہائی ایمانداری، خلوصِ نیت اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ ضلع گجرات میں فرائض سرانجام دیے۔ ان کی خدمات کو گجرات کی عوام اور پولیس افسران ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھیں گے۔ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات میں تعیناتی کا دورانیہ ان کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔ گجرات کے عوام نے انہیں بے پناہ محبت اور خلوص دیا، جسے وہ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ آنے والے افسران بھی عوامی خدمت کے اس سفر کو اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔