علاقہ تھانہ ٹانڈہ میں سولر پینل چور گینگ متحرک‘ عوام میں خوف و ہراس

سرخپور :علاقہ تھانہ ٹانڈہ میں سولر پینل چور گینگ متحرک۔ علاقہ چوروں کے نرغے میں آ گیا۔نامعلوم چوروں نے علاقہ میں انت مچاتے ہوئے سولر ٹیوب ویل پراجیکٹ نشانے پر رکھ لیے۔ چوروں نے بلا خوف و خطر ہفتہ سولر پراجیکٹ چوری مناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے وی ایف ڈی، بیٹریاں، قیمتی تاریں، بریکرز، وغیرہ چوری کر لیے جبکہ پیٹر انجن کے لیے پڑا ڈیزل اور موبل آئیل وغیرہ بھی اڑن چھو کر لیا گیا۔ حالیہ وار دتوں سے سولر ٹیوب ویل مالکان میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے کیونکہ مہنگی بجلی اور مہنگے ڈیزل کے اس دور میں فصلوں کو سیراب کرنے کے لیے سولر ٹیوب ویل سستا ذریعہ تھا لیکن وہ بھی چوروں کے نشانے پر آنے کی وجہ سے شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے دھڑلے کی جانے والی لگاتار وارداتوں نے صورتحال مزید گمبھیر بنا دی ہے۔ اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ موضع ریحان کے غلام حسین کے ڈیرا سے جمعرات کی شب نامعلوم چوروں نے دو عدد وی ایف ڈی 100 میٹر تار ہیوی ڈیوٹی بیٹری اور دیگر اشیاء چورالی جبکہ ملحقہ دو ڈیروں سے بھی سولر کی اشیاء چرائی گئیں اسی طرح جمعہ کی شب بھاگووال میں بھی مختلف ڈیراجات سے وی ایف ڈی اور پیٹر انجن کے لیے پڑے ہوئے ڈیزل اور موبل آئیل وغیرہ بھی کمرہ کی چھت پھاڑ کر چرا لیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے کسانوں کی سہولت کے لیے فراہم کیے گئے سولر پراجیکٹ پر بھی سوالیہ نشان لگ گئے۔

خاص خبریں