گجرات(نمائندہ خصوصی)تھانہ بی ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری، 3 ملزمان گرفتار، 2 کلو سے زائد چرس اور پسٹل 30 بور برآمد، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن SI راجہ شہروز نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم نعمان ظفر ولد ظفر اقبال سکنہ صابووال کے قبضہ سے 1080 گرام چرس، ملزم محمد اخلاق ولد دلاور حسین سکنہ فیصل آباد کے قبضہ سے پسٹل 30 بور جبکہ ملزم سجاد ولد اسلم سکنہ محلہ علی پورہ کے قبضہ سے 1160 گرام چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے۔