گجرات: ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسداد بیگری مہم، 13 بچوں کو ریسکیو کر لیا گیاڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے گجرات کچہری چوک، جلالپور جٹاں روڈ، شاہجہانگیر روڈ، سروس موڑ میں انسداد بھیک مہم کے تحت کارروائی عمل میں لائی۔ اس مشترکہ کارروائی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ، محکمہ لیبر، ریسکیو 1122، گجرات پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران نے حصہ لیا۔گجرات میں آج انسداد بیگری مہم کے تحت کارروائی کی گئی جس 13 بچوں کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا،، انکو مزید قانونی و فلاحی کارروائی کے لیے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔