گجرات: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ذوالفقار احمد نے اولڈ جی ٹی روڈ کا دورہ کر کے اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور فعالیت کے کام کا جائزہ لیا دورے کے دوران بتایا گیا کہ احمد فین سے نیئر کارپٹ تک اسٹریٹ لائٹس آج رات سے فعال ہو جائیں گی موقع پر موجود سب انجینئر نے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ باقی ماندہ اسٹریٹ لائٹس بھی آئندہ 4 روز میں مکمل طور پر فعال کر دی جائیں گی اے ڈی سی نے ہدایت کی کہ کام کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔