آبنائے ہرمز میں امریکا کا بڑا آپریشن، 18 ملین بیرل تیل لے جانے والے 40 جہازوں کو باحفاظت گزار دیا

امریکی فوج نے منگل کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 40 تجارتی جہازوں کو سکیورٹی فراہم کی، جن پر مجموعی طور پر تقریباً 18 ملین بیرل تیل لدا ہوا تھا۔سی این این کے مطابق یہ جنگ کے دوران آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کی جانب سے کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا حفاظتی آپریشن تھا۔رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے بحری جہازوں کو حفاظتی حصار فراہم کرنے کے دوران آبنائے ہرمز کے اطراف میں ایرانی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔امریکی حکام کے مطابق کارروائی میں ایرانی فضائی دفاعی مراکز، ریڈار نظام، بحری اثاثوں، بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت اور مواصلاتی تنصیبات سمیت تقریباً 60 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی فورسز نے آپریشن کے دوران متعدد ایرانی اینٹی شپ کروز میزائل بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جنگ شروع ہونے سے قبل آبنائے ہرمز سے روزانہ تقریباً 20 ملین بیرل تیل گزرتا تھا۔ امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کے مطابق پیر کو بھی 17 ملین سے زائد بیرل تیل آبنائے ہرمز سے منتقل ہوا۔آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، اس لیے جنگ کے دوران یہاں بحری آمدورفت کو محفوظ رکھنا عالمی تیل کی سپلائی کے لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے۔

خاص خبریں