امتحانی سنٹر کی چیکنگ کیلئے اے سی فاروق اعظم کا سرائے عالمگیر کے مختلف مقامات کا دورہ

سرائے عالمگیر: اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے میٹرک امتحانات کے شام کے سیشن کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے عالمگیر کا دورہ کیا، جہاں سِوکس کا پرچہ جاری تھا امتحانی مرکز میں تمام طلبہ نے شرکت کی جبکہ کوئی بھی طالب علم غیر حاضر نہیں تھا۔ انویجی لیٹرز اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے اور امتحانی عمل منظم انداز میں جاری تھا معائنہ کے دوران کسی قسم کی بے ضابطگی سامنے نہیں آئی اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا انہوں نے قبل ازیں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرائے عالمگیر کا دورہ کیا تھا امتحانی مرکز میں کل 175 طلبہ میں سے 171 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جبکہ 4 طلبہ غیر حاضر رہے۔ انویجی لیٹرز اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے اور امتحانی عمل منظم انداز میں جاری تھا معائنہ کے دوران کسی قسم کی بے ضابطگی یا خلاف ورزی سامنے نہیں آئی اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

خاص خبریں