پودوں کی نگہداشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ شجرکاری مہم کے مثبت نتائج حاصل ہو سکیں: نور العین قریشی

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ذوالفقار احمد کے ہمراہ شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے اولڈ جی ٹی روڈ پر پودے لگوائے۔اس موقع پر ضلع کونسل اور پی ایچ اے کی ٹیموں نے معاونت کی جبکہ سی او ضلع کونسل سید فراز مہدی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے راشد چٹھہ سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔شجرکاری مہم کے تحت سائیں راجہ پھاٹک سے گلزار مدینہ چوک تک پھولدار پودے لگائے گئے، جن میں کیسیا نوڈوسا سمیت دیگر اقسام شامل ہیں۔مزید برآں سروس موڑ، بھمبر روڈ اور شہر کے دیگر اہم چوراہوں پر بھی پھولدار پودوں کی شجرکاری کی گئی تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پودوں کی نگہداشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ شجرکاری مہم کے مثبت نتائج حاصل ہو سکیں۔

خاص خبریں