گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنرز کی ہفتہ وار کارکردگی (KPIs) جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ترقیاتی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں پلس پراجیکٹس، ریونیو اہداف، بیوٹیفکیشن منصوبے، شجرکاری مہم، جی ٹی روڈ بیوٹیفکیشن، پارکس کی اپ گریڈیشن، صفائی ستھرائی اور دیگر اہم اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ریونیو اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے جبکہ جاری ترقیاتی اور خوبصورتی کے منصوبوں میں معیار اور رفتار برقرار رکھی جائے انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی، پارکس کی بہتری اور صفائی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔